سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

ayaz

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد ہوئی۔اس موقع پر بچوں نے شوریٰ کونسل کے چیئرمین کو گلدستہ پیش کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان پر دلی مسرت ہوئی، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کا دورہ پاکستان دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے میں اہم پیش خیمہ ثابت ہو گا۔چیئرمین سعودی مجلسِ شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا دورہ کر کے انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں، پرتپاک استقبال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا مشکور ہوں۔دورہ پاکستان کے دوران ہمیشہ خلوص اور محبت ملی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالله بن محمّد بن ابراہیم الشیخ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے۔سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ صدر مملکت،، چیئرمین سینٹ اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

سندھ پبلک سروس کمیشن نے سی سی ای-2021 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا

پی ایس ایل کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید

Comments are closed.