الریاض: دہشتگرد تنظیموں سےوابستگی اور وطن سے غداری پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
باغی ٹی وی : سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری مشعل بن سلیمان الغنام نے وطن سے غداری کے مجرمانہ کام کیے جس بناء پر اسے سزا دی گئی،مجرم کی دہشتگرد تنظیموں سےوابستگی تھی جب کہ مجرم نےدہشتگردوں کو ٹھکانہ دیا اور ان کی مدد بھی کی ہے،مجرم نےامن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مجرمانہ کام بھی کیے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی سعودی عرب میں مملکت سے غداری کرنے کے الزام میں 3 سعودی شہریوں کو سزائے موت دی گئی تھی، تینوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دہشتگردوں کی تنظیموں کی مدد کی اور دہشتگردانہ سوچ اختیار کرتے ہوئے خون ریزی کا حصہ بننے کی کوشش کی۔