سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے اسیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، اچانک آنے والے سیلابی ریلے کئی گاڑیوں کو بہا لے گئے۔

سعودی نیشنل سینٹر برائے موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے کم از کم 10 علاقوں میں شدید بارشیں، آندھیاں اور ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نجران، جازان، اسیر، الباحہ، مکہ اور مدینہ کے علاقوں میں سب سے زیادہ اثر متوقع ہے، جہاں بارش کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ کچھ علاقوں میں گرد و غبار اور ریت کے طوفان کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

پاکستان سیلابی صورتحال سے دوچار،متاثرین کا ساتھ دیں گے،یوسف رضا گیلانی

شینگھائی تعاون تنظیم اجلاس، شہباز شریف عالمی راہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

Shares: