روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: اعلی سطحی سعودی وفد کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ

0
97
road to makkah

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: اعلی سطحی سعودی وفد نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا

سعودی وفد کے دورہ کا مقصد حج زائرین کے لئے کراچی ائرپورٹ پر سعودی امیگریشن سہولیات کے لئے ممکنہ مقامات کا سروے کرنا ہے،سعودی سفیر کی قیادت میں سعودی وفد نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے ملاقات کی،اس موقع پر امیگریشن، کسٹمز، ایئرپورٹ سمیت مختلف محکموں کے حکام بھی موجود تھے،ملاقات میں ائرپورٹ سیکورٹی فورس (ASF)، اور اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) حکام بھی موجود تھے،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں لاونج/ہال/ٹرمینل حتمی طور پر مختص ہونے کے بعد وہاں سعودی اہلکار کاونٹرز اور آلات لگا سکیں گے،روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ہی کامیابی سے نفاذ ہوچکا

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی یہ سہولت 2019 سے صرف پاکستان کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دستیاب ہے لیکن پاکستان کی کوشش ہے کہ بتدریج ملک کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں سے سعودی عرب کا سفر کرنے والے حجاج کو بھی یہ سہولت فراہم کر دی جائے۔اس منصوبے کے تحت کراچی کے حجاج کرام بھی اسلام آباد کی طرح ڈومیسٹک مسافر کے طور پر جدہ پہنچیں گے،

سعودی سفیر نے پرائیویٹ حج کمپنیوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

خیال رہے روڈٹومکہ منصوبے کے تحت 2019 میں اسلام آباد سے عازمین حج نے استفادہ حاصل کیا تھا، اس سلسلے میں یہ اہم پیش رفت پچھلی حکومت کے دور اقتدار میں ہی سامنے آگئی تھی اور اس دوران روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں اسلام آباد ائیر پورٹ کے علاوہ کراچی اور لاہور کے ائیرپورٹس کو بھی شامل کر لیا گیا تھا،سعودی حکومت کے ویژن 2030 میں شامل ایک اہم اقدام ، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی عرب آنے والے حجاج کرام کی سہولت اور وقت کی بچت کو مد نظر رکھتے ہوئے ای ویزہ، کسٹم اور ایمیگریشن کے تمام مراحل ان کے اپنے ملک میں طے پاگئے تھے

Leave a reply