مزید دیکھیں

مقبول

عالمی برادری کا پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش

پاک بھارت جنگ/ عالمی برادری کا پاکستان پر...

گوجرانوالہ: ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 6 ایجنٹ گرفتار

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)ایف...

پاکستان کا خوف،بھارت نے 28 ایئرپورٹس کی بندش 15 مئی تک بڑھا دی

بھارتی حکومت نے پاکستان سے ممکنہ جوابی کارروائی کے...

وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا.ملاقات میں جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، بالخصوص بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔ وزیراعظم نے بھارتی حملوں کو بلا اشتعال اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے، جب کہ شہری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی یہ جارحیت نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو بہادری سے ناکام بنایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کو سراہا جن کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور امن کو فروغ دینا ہے۔

سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب کو جنوبی ایشیا کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ تنازعات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ عادل الجبیر نئی دہلی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچے تھے۔