غزہ میں فوری جنگ بندی ہماری ترجیح ہے،سعودی وزیر خارجہ

0
112

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے غزہ میں فوری جنگ ختم کرنے کو ترجیح نہیں بنایا ہے،جیسا کہ عرب وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ زیر محاصرہ غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر مزید امدادی کارروائیاں کرنے کی اجازت دے،انہوں نے اس بات کا اظہار امریکہ میں ترکیہ، قطر، مصر ، اردن اور فلسطین کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک قابل اعتبار روڈ میپ بھی ہونا چاہیے۔ ان وزرائے خارجہ کا یہ وفد اس سے پہلے مختلف اہم ملکوں کا دورہ کر چکا ہے اور آج کل امریکہ میں ہے، اس وفد کی مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے یہاں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے، تاکہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان از سر نو امن عمل شروع کرایا جا سکے اور اسرائیل پر زور دیا جا سکے کہ وہ غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کا بہاؤ فوری شروع کرنے کی اجازت دے۔ ان کا کہنا تھا ‘اس جنگ کے حوالے سے ایک تکلیف دہ پہلو یہ بھی ہے کہ اس جنگ کا خاتمہ کسی کی ترجیح نہیں ہے۔ یا کم از کم ایسا لگتا نہیں کہ جنگ کا خاتمہ چاہا گیا ہے۔ بین الاقوامی برادری میں کچھ تو ایسے بھی ہیں جو اس چیز کا احساس ہی نہیں رکھتے کہ جنگ جس قدر جلد ممکن ہو ختم ہونی چاہیے، لیکن ہم سب اس پر بہت ناخوش ہیں، سعودی وزیر خارجہ نے بعد از جنگ غزہ کے منظر نامے کی آپشنز کے بارے میں بات چیت کے سوال پر کہا کہ عرب ممالک اس وقت پر موضوع پر بات کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں کہ جنگ کے بعد کیا ہو گا۔ اس وقت اصل ضرورت جنگ کو بند کرنے کی ہے۔

Leave a reply