باغی ٹی وی ،بارکھان – ایک نوجوان نے انسانیت کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کنویں میں گری معصوم بچی کا جان بچالی
تفصیل کے مطابق بوچستان کے ضلع بارکھان کے نواہی علاقے میں 60 فٹ گہرے ٹیوب ویل بور کے کنوائیں میں گرنے والی بچی کو بارکھان کے رہائشی فضل الرحمان ولد حاجی اسماعیل ناہڑ نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بچی کو کنوائیں سے زندہ نکال لیا۔نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر سر کے بل بور کے کنوائیں میں اتارا گیا۔نوجوان فضل الرحمان نے اپنی جان کا پرواہ کئیے بغیر بچی کو زندہ نکال لیا ،جس پر لیویز کیو آر ایف رسالدار میجر شیر محمد مری نے اس نوجوان کو 20000 نقد انعام دے دیا اور ان کے علاوہ ایک مقامی ڈاکٹر شاہو خان نے بھی اس نوجوان کو 5000 روپے انعام دیکر اس کوجرات اور حوصلہ کوسراہا کہ اپنی جان کوخطرے میں ڈال کر ایک معصوم کی جان بچالی.

Shares: