قصور
پتوکی میں سیوریج کا نظام ناکارہ ہو کر رہ گیا ،لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں شہر کا سیوریج سسٹم ناکارہ اور بند ہونے کیوجہ سے شہر کی اہم شاہراہ میگاروڑ ندی نالا کا منظر پیش کرنے لگی تاجروں اور چھوٹے دوکانداروں کے کاروبار تباہ لوگوں کو پیدل گزرنے میں بھی شدید پریشانی کا سامنا بچے سکول جانے سے پریشان تو نمازیوں کو مسجد آنے میں شدید دشواری کا سامنا میونسپل کمیٹی کے اعلیٰ افسروں کی مجرمانہ غفلت سے مین ڈسپوزل کی بڑی موٹریں پچھلے کئی ماہ سے خراب اور بند پڑی ہیں یہ بات مقامی ایم این اے ایم پی اے اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو پتہ ہونے کے باوجود بھی اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہورھا میونسپل کمیٹی کا کرپٹ اور نا اھل عملہ پیسہ دو کام لو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جو پیسے نہیں دیتے انکا کام بھی نہیں ہوتا اس مکروہ دھندہ میں کمیٹی کے اعلی افسران کی اس عملے کو مکمل آشیر باد حاصل ہے میگاروڑ کے شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی بار میونسپل کمیٹی کو جنرل صفائی کی درخواستیں بھی دی لیکن اس پر کوئی عمل پیرا نہیں ہوا ان درخواستوں کے نصیب میں ردی کی ٹوکری کے سوا کچھ نہیں ہوا کچھ ماہ قبل اھل علاقہ نے ان اہلکاروں کو ہزاروں روپے دیکر میگاروڑ روڑ کی صفائی کروائی تھی آج پھر وہی عملہ ان غریب محنت کش مزدوروں سے بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اھل علاقہ تاجر سول سوسائٹی صحافی برادری نے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے مطالبہ کیا ہے کہ مین ڈسپوزل کی بڑی موٹریں ٹھیک کرواکے شہر کی اس مصیبت سے جان چھڑائی جائے تاکہ شہری مختلف بیماریوں سے بچ سکیں نہیں تو ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں

سیوریج نظام انتہائی خراب،لوگ سخت پریشان
Shares: