ضلع صوابی کے علاقے سلیم خان میں گزشتہ شب  پانچ سالہ بچی عریفہ نور شام کو گھر سے نکل کر واپس نہ آئی، جبکہ بعد میں اس کی قتل شدہ لاش قریبی حجرے سے برآمد ہوئی۔
ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل کی ڈی ایس پی صوابی جواد خان اور ایس ایچ او صوابی عجب درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بتایا کہ اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر جا کر   ایس پی انوسٹی گیشن صوابی اور ڈی ایس پی صوابی کو ملزم کو فوری طور پر تلاش کر کے  گرفتار کرنے کا ٹاسک دے  دیا۔ تفتیش ٹیم نے قریبی مکانات کی پروفائلنگ کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد حراست میں لئے جن کے انکشاف پر چند ہی گھنٹوں میں ملزم امن ولد یونس سکنہ سلیم خان کگلیج بانڈہ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔
دوران تفتیش  ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچی کو بے توقیری کی نیت سے لے قریبی حجرے لے گیا تا ہم بچی کی چیخ و پکار پر اسے چھری کے وار کر کے  قتل کر دیا۔ تفتیشی ٹیم نے ملزم سے آلہ قتل چھری، ملزم کے خون آلود کپڑے اور دیگر شواہد حاصل کرلئے ہیں جبکہ گواہان کے بیانات بھی قلم بند کئے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اہلیان علاقہ کی جانب سے پولیس کی اس کاوش کو کافی سراہا جا رہا ہے۔
Shares:








