سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو پاک فوج کا زبردست خراج عقیدت

0
39

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو پاک فوج کا زبردست خراج عقیدت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 1971 میں بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے ہیرو سوار محمد حسین شہید کا آج 49 واں یوم شہادت ہے ۔

پاک فوج کی جانب سے نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین کو ان کے 49 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 1971کی جنگ میں سوار محمد حسین نے ظفر وال شکرگڑھ سیکٹر میں بہادری اور جرات کا شاندار مظاہرہ کیا۔سوار محمد حسین نے تن تنہا 16 بھارتی ٹینک تباہ کیے اور دشمن کوشدید نقصان پہنچایا، ہمارے شہداء ہمارے ہیروہیں ۔

سوار محمد حسین شہید 18 جون 1949کو ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے ایک گاؤں ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے( جوکہ اب ڈھوک محمد حسین جنجوعہ کے نام سے جانا جاتا ہے )۔ انہوں نے3 ستمبر 1966 کو محض سترہ سال کی عمر میں پاک فوج میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی۔

1971کی جنگ میں سوار شہید کی تعیناتی شکر گڑھ سیکٹر میں ہوئی، جہاں پر انکا کام وائرلیس پر بیٹھ کر احکامات وصول کرنا اور آگے پہنچانا تھا ۔ ساتھی سپاہیوں کو فرنٹ لائن پر لڑتا دیکھ کر میدان جنگ میں لڑنے کا جذبہ پیدا ہوا جس کا اظہارانہوں نے اپنے افسر سے کیا۔ جس پر انکی سپاہیوں کو گولہ بارود پہچانے کی ڈیوٹی لگا دی گئی ۔

سوار محمد حسین شہید نے 1971ء کی جنگ میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بہادری سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے دشمن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دشمن کے سولہ ٹینک تباہ ہوگئے ۔10 دسمبر 1971 کو بھارتی فوج کی مشین گن سے نکلی گولیاں ان کے سینے پر لگیں اور یہ شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے ، شہادت کے وقت ان کی عمر صرف 22 برس تھی ۔ ان کی خد مات کے اعتراف میں انہیں سب سے بڑے فوجی اعزار نشان حیدر سے بھی نوازا گیا ۔

Leave a reply