ضلع سوات کے مئیر، سابق صوبائی وزیر کی ضمانت منسوخ ہونے پر دوبارہ گرفتار

kpk arrest

کے پی کے ضلع سوات کے مئیر شاہد علی خان اور سابق صوبائِی وزیر و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں دونوں کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں نے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی تھی جس میں 19 جولائی تک توسیع کی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو 10 مئی کو اشتعال انگیزی پر گرفتار کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت منسوخی کے بعد پولیس نے حراست میں لیا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو جیل منتقل کردیا گیا۔

Comments are closed.