سوات ،مدین شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی، متعدد مکانات تباہ،3 افراد جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقے مدین شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی آ گئی ہے جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں
ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد لاپتہ ہے سیلابی ریلوں سے رابطہ پل سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا علاقے میں امدادی کارروائی جاری ہے ،
سوات
مدین سیلابی ریلی کے تباہ کاریوں کے چند مناظر pic.twitter.com/Ya4D4FelSn— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) August 28, 2020
وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا محمود خان نے شاہ گرام اورتیرات نالے میں طغیانی سے جانی نقصان پراظہار افسوس کیا ہے،وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو امدادی سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچائی جائیں،متاثرہ مکینوں کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست کیا جائے،
دوسری جانب پنجاب میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں،لاہور میں مکان کی چھت گرنےسے 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے، مکان کی چھت گرنے کا واقعہ بند روڈ سگیاں پل کے قریب پیش آیا،اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چھت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، اب تک 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں
گزشتہ روز سرگودھا کے علاقے اسلام آباد کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے مزدورجاں بحق ،2زخمی ہو گئے تھے،سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ،دوسری زخمی ہو گئی تھی،کامونکی میں بارش کے باعث گھرکی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ،خاتون زخمی ہو گئی تھی
لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
کوہستان ،سازین میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، ایک ہی گھر کے 8 افراد بہہ گئے