سویڈن کے 3500 سے زائد شہریوں نے اپنے جسم میں مائیکرو چپ نصب کروا لی ،کیوں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن میں شہریوں نے اپنے جسم میں مائیکرو چپ کا استعمال شروع کر دیا ہے

سٹاک بولم میں سائبورگ پارٹنر کا رجحان بڑھ رہا ہے، شہری اپنے جسم میں مائکر و چپ نصب کرواتے ہیں،اس چپ میں دروازہ کھولنے کی چابی یا ای ٹکٹ کو محفوظ کیا جا سکتا ہے،

https://web.facebook.com/BaaghiTVOfficial/videos/2737696606450144/

ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ہر چیز اب غائبانہ ہو رہی ہے،کریڈٹ کارڈ اور موبائل ساتھ رکھنے کی بجائے اب سب کچھ میرے جسم میں ہے، سویڈن میں تقریبا 3500 افراد نے اپنے جسم میں‌ مائیکرو چپ نصب کروائی ہیں،اس تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،

مائیکرو چپ داخل کرنے کے عمل میں کان چھیدوانے سے زیادہ درد نہیں ہوتا،کئی لوگ اب مائیکرو چپ کے عادی بن چکے ہیں،ایک نوجوان کا کہنا تھاکہ اگر ٹیکنالوجی ٹھیک ہے تو میں مختلف طریقے آزمانے کے لئے تیار ہوں،ڈیٹا پروٹیکشن یا کوائف کے تحفظ کے کارکن اس عمل سے خبردار کر رہے ہیں،انکے مطابق چپس سے حاصل کردہ معلومات کا منفی استعمال کیا جا سکتا ہے،

ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آئندہ 30 سال میں عام افراد اور سائبورگ اافراد میں فرق دیکھا جا سکے گا،ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنا ایسا ہو گا جیسے ہیلتھ کیئر سے انکار کرنا

Comments are closed.