اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کی کوئی بات کوئی نہیں کررہا ،صرف سب ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر مصروف ہیں –

باغی ٹی وی: شاہد خاقان نے کہا کہ یہ باتیں پارلیمنٹ میں ہونی چاہییں،آج ہمیں اپناسیاسی اتحاد ایک طرف رکھنا چاہیے،یہ کوشش بغیر کسی ذاتی اور سیاسی مفاد کے ہے،معاشی ،آئینی ،سیاسی حالات کی خرابی کے حل کی کوشش کرنی ہے،ہمیشہ کہا ہے ٹروتھ کمیشن بنائیں اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں،

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی پولیس چیف آفس پر حملے کاتشویش ناک واقعہ پیش آیا،اس طر ح کے واقعات معیشت کو مزید کمزور کردیں گےایسے واقعات کا پہلا بھی یکجا ہوکرمقابلہ کیا اوراس سےنجات حاصل کی،کوئی ریاست ایسے حملے برداشت نہیں کرسکتی ،ملکی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اوراہلیت نظر نہیں آتی –

Shares: