کراچی:اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔
باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سرمایہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمنٹے کے لیے خرچ ہوگا،مرکزی بینک 500 ملین ڈالر کی آمد کے اعدادوشمار آئندہ ہفتہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کرے گا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 نومبر تک 16.07 ارب ڈالر رہے،زرمبادلہ کے ذخائر 22 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 10.85 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں،اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 13.05 کروڑ ڈالر اضافے سے 11.41 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.2 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.65 کروڑ ڈالر رہے۔