کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان 17 سے 19 جون بروز پیر تا بدھ بند رہے گا،ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے باعث بینک 5 دن تک بند رہیں گے،اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے بھی 17 جون سے 19 جون تک عید الاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
کینجھرجھیل پر 500 میگا واٹ فلوٹنگ پاور پروجیکٹ بنانے کی تیاری
نوٹیفیکشن کے مطابق جن سرکاری دفاتر میں ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے وہ ملازمین عید پر پانچ چھٹیاں منائیں گے جبکہ صرف اتوار کو چھٹی کرنے والے دفاتر کے ملازمین چار چھٹیاں کریں گے۔
سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کےموقع پر تعطیلات کا اعلان کردیاسندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔
کراچی: پان کی دکان لوٹنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا
واضح رہے کہ پاکستان میں 17 پیر جون کو عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر وفاقی حکومت نے بھی 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔