ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

تصدق حسین جیلانی کی شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے،
islamabad

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو دینے کا اقدام خوش آئند قرار دیا-

باغی ٹی وی : سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ سپریم کورٹ بار تصدق حسین جیلانی کو کمیشن مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتی ہے، تصدق حسین جیلانی کی شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے، بار کا کوئی بھی عہدیدار انفرادی طور پر تصدیق جیلانی کے حوالے سے کوئی بیان دے تو اسے سپریم کورٹ بار سے منسوب نہ کیا جائے۔

صحافیوں کیجانب سے امریکی صدر کے خصوصی طیارے سے قیمتی اشیاء لُوٹنے کا انکشاف

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ججز کے خطوط کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی ہے،اور ٹی او آرز بھی جاری کردئیے ہیں، جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کے بعد اس معاملے پر اسلام آباد میں تحقیقات کریں گے اور انہوں نے اس کو حساس معاملہ قرار دیا۔

اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کی حمایت کر تے ہوئے جسٹس تصدق جیلانی کی بطور سربراہ نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا,بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس تصدق دیانتدار جج کے طور پر جانے جاتے ہیں، امید ہے تصدق جیلانی معاملے کی انکوائری غیر جانبداری سے کریں گے,تصدق جیلانی کی تجویز سے عدلیہ کی آزادی اور وقار میں اضافہ ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کو لاہور بار کونسل نے مسترد کردیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ بار نے انکوئری کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ کیس کی سماعت کرے، ہائی کورٹ کے 6 ججزا نتہائی قابل اور ایماندار ہیں، غیر آئینی حکومت کے نمائندوں کے علاوہ وطن عزیز کا ہر شہری اسٹبلشمنٹ کے غیرقانونی اقدامات سے پریشان ہے۔

Comments are closed.