اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی 6 سے10 جنوری کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
باغی ٹی وی: فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت7 جنوری کو ہوگی جسٹس امین الدین کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا، 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا میری بہن کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ صنم جاوید کا انکشاف
آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا ہے سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا جبکہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہےانتخابی دھاندلی کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔
ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں لڑنے سے انکار
جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ نظرثانی کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے آئینی بینچ حمزہ شہبازکی نظر ثانی درخواست پر9 جنوری کو سماعت کرےگا علاوہ ازیں ہائی کورٹ کےچیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو مقدمے کی سماعت کرے گا اسی طرح طلبا تنظیموں پر پابندی کےخلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہےسپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا –
مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پر عمران خان سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا