لندن میں ایک چینی نژاد خاتون کو عالمی سطح پر دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا، جس کے نتیجے میں دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ضبطی عمل میں آئی۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق کارروائی میں 61 ہزار بٹ کوائن برآمد ہوئے جن کی موجودہ مالیت 5 ارب پاؤنڈ (6.7 ارب ڈالر) سے زائد ہے۔47 سالہ ژیمِن چیان المعروف یادی ژانگ نے ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں غیر قانونی طور پر کرپٹو کرنسی حاصل کرنے اور رکھنے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق 2014 سے 2017 تک انہوں نے چین میں 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کو دھوکہ دیا اور رقوم بٹ کوائن میں منتقل کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ پانچ سال تک جعلی دستاویزات کے ذریعے برطانیہ میں روپوش رہی اور لندن میں جائیدادیں خرید کر رقوم کو سفید کرنے کی کوشش کرتی رہی۔تفتیشی ٹیم کے مطابق یہ کارروائی سات سالہ مشترکہ تحقیقات کا نتیجہ ہے جو کئی ممالک میں پھیلے ایک پیچیدہ نیٹ ورک کے خلاف کی گئی۔ ملزمہ کی معاون جیان وین کو گزشتہ برس ساڑھے چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جبکہ اس کے 30 کروڑ پاؤنڈ مالیت کے بٹ کوائن بھی ضبط کیے گئے تھے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بڑی تعداد اب بھی معاوضے کی منتظر ہے، اگرچہ ژانگ کے وکیل کے مطابق بٹ کوائن کی بڑھتی قیمت متاثرین کی ادائیگی کے لیے کافی ہے۔ژانگ کو آئندہ سماعت تک حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا ٹرمپ منصوبے پر سخت ردِعمل،یکطرفہ اور ناقابلِ عمل قرار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی صدر نے اہم شخصیت قرار دے دیا

امریکی معاہدہ سے فلسطینیوں کی لازوال قربانیاں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے،خالد مسعود سندھو

Shares: