سیناریو بیسڈ میچ (این سی اے) میں جاری ریڈ بال ٹیم کے کیمپ میں آج کھلاڑیوں کے درمیان سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا جس میں بابر اعظم سمیت تمام شریک کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر اور ساجد خان نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔این سی اے کے کوچز کی نگرانی میں بیٹرز کو بیٹنگ اور بولرز کو بولنگ کے بھرپور مواقع فراہم کیے گئے۔ کھلاڑی کیمپ کے دوران اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سیشنز میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ریڈ بال ٹیم کا یہ تربیتی کیمپ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستانی کامیابیوں کی شاندار ہیٹ ٹرک

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش پھر بڑھا دی

اولمپکس کمیٹی کا کھیلوں میں سیاست کے خلاف گروپ بنانے کا اعلان

اسرائیل کی نئی ہولناک حکمتِ عملی، غزہ میں بارودی روبوٹس کا استعمال شروع کر دیا

Shares: