شارجہ: کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری، پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک شارجہ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

اس سہ فریقی ٹورنامنٹ میں شریک تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو مرتبہ میدان میں اتریں گی، جس کے بعد ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 7 ستمبر کو فائنل میچ ہوگا۔سیریز کا آغاز 29 اگست کو ایک سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا، جہاں پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل متعدد یادگار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں، جن میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔

مکمل شیڈول درج ذیل ہے:
29 اگست: پاکستان بمقابلہ افغانستان
30 اگست: پاکستان بمقابلہ یو اے ای
1 ستمبر: افغانستان بمقابلہ یو اے ای
2 ستمبر: افغانستان بمقابلہ پاکستان (دوسرا مقابلہ)
4 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ پاکستان (دوسرا مقابلہ)
5 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ افغانستان (دوسرا مقابلہ)
7 ستمبر: فائنل

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ایک تاریخی مقام ہے جہاں ایشیا کی کئی بڑی کرکٹ جھلکیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ اس بار بھی شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، خصوصاً اس وقت جب تینوں ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں اور نئے کمبی نیشنز کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2026 کی تیاری کے پیشِ نظر یہ سیریز تینوں ٹیموں کے لیے ایک اہم موقع ہوگی کہ وہ اپنے اسکواڈز کو آزمائیں اور تجربات کریں۔ خاص طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچز، جن میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ جذباتی وابستگی بھی ہوتی ہے، شائقین کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہوں گے۔

Shares: