سموگ کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں سکول 17 نومبر تک بند ،نوٹیفکیشن جاری

سیالکوٹ(باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض)پنجاب میں بڑھتی سموگ کی وجہ سے سرکاری و نجی دفاتر کا نصف عملہ ورک فرام ہوم کرے گا جب کہ کئی شہروں میں سکول بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق صوبے میں سموگ اورفضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سےلاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال میں ہایئرسکینڈری سکول 17 نومبر تک بند کر دیئے گئے۔ اسی طرح سرکاری اورنجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ ورک فرام ہوم کرے گا جب کہ سرکاری میٹنگز بھی آن لائن ہوں گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے متاثرہ دیگر اضلاع میں ہائرسکینڈری سطح تک کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا تعلیمی ادارے بچوں کیلئے آن لائن سٹڈی کا انتظام کریں گے۔

Comments are closed.