سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ باقی تمام اضلاع میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تمام سکولوں میں تدریسی عمل صبح پونے 9 بجے سے پہلے شروع نہیں ہوگا، اور تمام طالب علموں، اساتذہ اور عملے کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
مزید برآں، آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، اور مختلف جماعتوں کے لیے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو۔
بالائی علاقوں میں بارش کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں فضائی معیار میں بہتری آئی ہے، جس کے بعد تعلیمی اداروں کی دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سکول انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔