سکول کے قریب گولیاں چل گئیں، 5 افراد قتل، دو زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لکی مروت،محلہ باغبان میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، دو زخمی ہو گئے

لکی مروت، جاں بحق اور زخمیوں کو سٹی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ محلہ باغبان میں سرکاری پرائمری اسکول کے ساتھ پیش آیا، پولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا ہے، ،فائرنگ سے محلہ باغبان کا رہائشی خادم خان جاں بحق ہو گیا،

فائرنگ کے واقعہ میں تجوڑی سے تعلق رکھنے والے سیدعالم اور اول خان بھی جاں بحق ہو گئے،فائرنگ سے شدید زخمی جہانگیر شیرو خیل نے بھی دم توڑ دیا ،فائرنگ سے پکوڑے فروش فوجی نامی شخص بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں

فائرنگ سے پانچ افراد کے قتل پر لواحقین اور عوام نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کرنا شروع کر دیا،سٹی ہسپتال میں سہولیات کے فقدان اور امن وامان کی خراب صورتحال پر احتجاج کیا جا رہا ہے ،ہسپتال میں دو زخمی عملے اور سہولیات کے نہ ہونے سے جان بحق ہوئے ہیں عوام نے احتجاجاً دھرنا دے کر بنوں میانوالی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی

Shares: