سکول کی چھت گرنے سے ٹیچرز و طالبات زخمی، وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور میں سکول کی چھت گرنے سے 9 طلبا سمیت 2 خاتون ٹیچرز زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

واقعہ بہاولپور اندرون فرید گیٹ کے قریب پرائیویٹ نجی سکول میں پیش آیا، سکول کی چھت گرنے سے 9 طالبات زخمی ہوئیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں سکول کی دو خواتین ٹیچرز بھی شامل ہیں.

ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی 7 سالہ لبنہ اور 4 مزید بچوں کی حالت تشویناک بتائی جاتی ہے، تمام زخمی بچوں اور ٹیچرز کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکول کی چھت گرنے کی اطلاع ملنے پر بچوں کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی والدین فوری طور پر سکول بعد ازاں ہسپتال پہنچ گئے، ڈی سی بہاولپور بھی موقع پر پہنچ گئے.

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سکول کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمی طلبا کو طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اور ڈی سی سے واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے.

Shares: