خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، سکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی ہو گئے ہیں
واقعہ سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں پیش آیا، نجی سکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،سکول میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق جس سکول کی چھت گری وہ پہاڑی علاقے میں ہے اور سکول کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جسکی وجہ سے وہ گری، جس کمرے کے چھت گری اس میں نرسری کلاس کے بچے تھے، زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں، تین بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے
سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں نجی سکول کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے نرسری کے 19 بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا، 3 زخمی بچوں کی حالت نازک۔@SWAT @AliAminKhanPTI @KPRescue1122 pic.twitter.com/HuDgKkQ3t0
— Mazhar Abbas (@Mazhar278) July 2, 2024
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سوات میں سکول کی چھت گرنےکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی بچوں کو فوری بہترین علاج معالجہ کی ہدایات کیں.