امریکا میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ رک نہ سکا،امریکا کے شہر سینٹ لوئس میں ایک سکول میں بندوق بردار حملہ آور کی فائرنگ سے دو خواتین اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں اادارے کے مطابق سینٹ لوئس پولیس کے سربراہ مائیک سیک نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے سینٹرل وجوئل اور پرفارمنگ آرٹس ہائی اسکول میں پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا۔
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
پولیس سربراہ مائیک سیک نے کہا کہ بندوق بردار ملزم کی عمر 20 سال ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی بندوق بردار کی فائرنگ سے ایک لڑکی اور خاتون دم توڑ گئیں اور مزید 6 افراد زخمی ہوگئے اسکول میں فائرنگ کی طلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر وہاں پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے پولیس نے عمارت خالی کرنا شروع کردی اور اسی دوران فائرنگ کی آواز پر پولیس اہلکار اس طرف دوڑے اور حملہ آور سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اسی دوران وہ ہلاک ہوگیا۔
رشی سونک بلامقابلہ کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب، پہلے ایشیائی نژاد برطانوی…
واضح رہے کہ امریکا کے مختلف شہروں میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں، رواں برس مئی میں ایک نوجوان بندوق بردار نے ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کرکے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کردیا تھا۔
جبکہ گزشتہ سال مشی گن میں ایک 16 سالہ لڑکے نے اپنے والد کی طرف سے تحفے کے طور پر خریدی گئی بندوق سے اپنے ہائی اسکول میں چار ہم جماعتوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا جرم قبول کیا ہے۔