غزہ،اسرائیلی حملے میں سکول میں ٹھہرے بچوں ،خواتین سمیت 100 شہید

0
70
ghaza

غزہ شہر کے علاقے الدرج میں التبین اسکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، صہیونی فورسز نے حملہ صبح فجر کے وقت کیا، جب لوگ نماز پڑھ رہے تھے، بمباری کے باعث اسکول کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی، اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی

اسرائیل اور حماس کے مابین گزشتہ برس سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی،اسرائیل مسلسل غزہ پر حملے کر رہا ہے، اسرائیل نے اب ایک تازہ حملہ کیا ہے جس میں 100 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں،درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، اسرائیل نے حملہ سکول میں کیا جس میں بے گھر افراد ٹھہرے ہوئے تھے،تین اسرائیلی جہازوں نے فجر کے وقت حملہ کیا جس کے بعد سکول میں آگ لگ گئی، موجود لوگوں میں افرا تفری مچ گئی، حملے میں بچوں، خواتین سمیت 100 افراد جان کی بازی ہار گئے،

غزہ پر فضائی حملے کے بعد اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں کو مارنے کے لیے ایئر اسٹرائک کی گئی ہے، عام شہریوں کو نقصانے پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا بلکہ شہریوں کو کم سے کم نقصان ہو سکے اس کے لیے قدم اٹھائے گئے تھے.

سعودی عرب نے غزہ میں سکول پر حملے کی مذمت کی ہے، سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم غزہ شہر کے مشرق میں واقع الدراج ضلع میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے التابین اسکول، جہاں بے گھر افراد نے پناہ لی تھی، کو نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اردن نے بھی غزہ میں ایک اسکول پر اسرائیل کی بمباری کی شدید مذمت کی، جس میں 100 سے زائد شہری جاں بحق ہوگئےتھے۔

Leave a reply