میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کیرپورٹ) میرپورخاص سٹلائٹ ٹاؤن کے نجی کے ایسبٹ اسکولنگ سسٹم میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک عظیم الشان رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پہلی دوسری کلاس سے لیکر دسویں کلاس تک کے طلباء وطالبات نے ٹیبلو تقریروں کے علاوہ نعت خوانی کی سعادت بھی حاصل کی،
پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض مس سمرا اور مس سکینہ نے انجام دئیے ، کے۔ایس۔بٹ گروپ ، سفیان گروپ اور ننھی طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے، زنید مس رجا صبا اور کنزا نے یوم دفاع پاکستان کے موضوع پرجوش تقریریں کیں ، اس موقع پر اسکول کے پرنسپل منور پنھور نے میڈیا اور پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم آج جو دن اپنے طلباء وطالبات کے ساتھ منارہے ہیں اسکا مقصد نوجوان نسل اور طالب علموں میں وطن کی محبت اجاگر کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کو پتہ چلے کہ ہماری افواج نے پاکستانی قوم کے بےمثال اتحاد کے ذریعے اپنے سے کئی گناہ بڑے ازلی دشمن بھارت کو کس طرح مار بھگایا –
ہردلعزیز معروف سوشل ورکر مہمان خصوصی رؤف قریشی نے پروگرام میں آئے ہوئے لوگوں سے کہا کہ اپنے بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں لگائیں یہ ہی وطن کی خدمت کرنے کا بہترین انداز ہے ، جبکہ میرپورخاص کی مشہور سماجی شخصیت سید طیب علی شاہ صاحب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی جانب سے پہلا پروگرام اتنا پیارا ہوا ہے کہ دل باغ باغ ہوگیا ہے –
پروگرام میں کے۔ایس۔بٹ گروپ سفیان گروپ کلاس سکس سیون اول دوئم کے طلباء وطالبات نے یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلو پیش کئے ۔۔ زنید صبا ، کنزا ، انسہ مناہل نے تقریریں کیں جبکہ خوشبو اور دیگر نے ملی نغمہ پیش کیا ، اس موقع پر بہترین پرفارمنس پر پرنسپل منور پنھور کی جانب سے کے۔ایس۔بٹ گروپ کے نوجوانوں کو کیش انعام بھی دیا –
اس موقع پر مہمان خاص رؤف قریشی اور پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ کے صدر فیصل خان زئی کو پرنسپل منور پنھور اور دیگر کی جانب سے سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے میرپورخاص کی مشہور سماجی شخصیت سید طیب علی شاہ پیش کئے گئے ، اسکول انتظامیہ اور دیگر اسٹاف کی جانب سے پرنسپل منور پنھور کو بھی اجرک پیش کی گئی ۔
آخر میں طلبا و طالبات نے کہا کہ ہمیں یہ پروگرام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے ، آئندہ وطن کی محبت میں اس سے بھی بہتر کرنے کی کوشش کرینگے ،اسکے ساتھ ہی یہ پروگرام پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ۔







