گوجرہ : سکول ٹیچرمسلح ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے میں کامیاب
باغی ٹی وی گوجرہ (نامہ نگار عبدالرحمن )سکول ٹیچر اپنے ساتھ ہو نے والی مسلح ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے میں کامیاب ہو گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل چک نمبر300ج ب کے محمد سلیم سکول ٹیچر سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ڈاکوگاؤں کے قریب سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل وقیمتی موبائل وغیرہ چھین کر فرارہو گئے۔پولیس جس کا مقدمہ درج کر نے کی بجائے مدعی کومختلف حیلوں بہانوں سے ٹر خا نے اور بلا جوازتھانہ کے چکر لگوانے میں مصروف تھی۔آخر کار صدرپولیس گوجرہ نے کئی روز بعد مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔