پنجاب:زیادتی کےواقعات پراسکولوں میں طلبا کوجنسی تشدد پرآگاہی دینےکا فیصلہ

طلبا کو اس معاملے پر حساس کرنا ہوگا
0
46

لاہور سمیت پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر اسکولوں میں طلبا کو جنسی تشدد پر آگاہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

باغی ٹی وی: اسی حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں،محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بچوں پر بڑھتے تشدد کےکیسز پر تشویش ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو اس معاملے پر حساس کرنا ہوگا، بچوں کو تشدد سے بچاؤ کے لیے اساتذہ اور اسکول ہیڈز لیکچرز کا انعقاد کریں گےبچوں کو مشکوک افراد سے بچنے اور جنسی ہراسگی سے متعلق آگاہی دی جائےگی جب کہ پنجاب کے اسکولوں میں طلبا سے تشدد سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

پیمرا ایکٹ میں ترامیم ملازمین کے حقوق کےتحفظ کیلئےضروری تھیں،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن

قبل ازیں بچوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران پاکستان میں یومیہ 8 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف کیا تھا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں رواں سال کے 6 ماہ کے دوران یومیہ 8 سے زائد بچے زیادتی کا نشانہ بنے، بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات صوبہ پنجاب میں ہوئے، ابتدائی 6 ماہ میں پاکستان میں 497 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور 6 ماہ کے دوران227 بچوں سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔

9 مئی سانحے:دوبارہ تفتیش کے لیے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

پاکستان میں 6 ماہ میں 173 بچوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ رواں سال جون تک ملک بھر میں 331 بچوں کو اغوا کیا گیا رواں سال 6 ماہ کے دوران 38 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 53 فیصد لڑکیوں اور 47 فیصد لڑکوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، 57 فیصد واقعات پنجاب اور32 فیصد واقعات سندھ میں رپورٹ ہوئےبچوں سزیادتی کے6 فیصد واقعات خیبر پختونخوا میں رپورٹ کیے گئے، 22 کیسز بلوچستان، 10 آزاد کشمیر اور ایک گلگت بلتستان میں رپورٹ کیا گیا 62 فیصد کیسز دیہاتوں اور 38 فیصد کیس شہروں میں رپورٹ ہوئے۔

دریائے ستلج اور راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند،فصلیں زیرآب

Leave a reply