وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اسلام آباد میں سکول سے باہر سات ہزار بچوں کو سکول میں داخل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں حکومت کا مشن ہے اسکولوں سے باہر تمام بچوں کے داخلے کریں،سکول سے باہر بچوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے ، وفاقی سکولوں میں بچوں کے لیے فوڈ پروگرام بھی شروع کرایا جائے گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات گزشتہ روز جی سیون گرلز سکول میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بچوں کے داخلوں کے سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سید عمیر جاوید،ڈائریکٹر ایف ڈی ای آصف اقبال نیازی، ایریا ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر احسان محمود، ایریا ایجوکیشن آفیسر انور خان، ایریا ایجوکیشن آفیسرنازمین سہیل، ایریا ایجوکیشن آفیسر سہیل خان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کلاس روم میں موجود بچوں سے گفتگو بھی کی جبکہ ان کا کہنا تھاکہ 3 ماہ میں 7 ہزار بچوں کے داخلے کیے ہیں،حکومت کا مشن ہے اسکولوں سے باہر تمام بچوں کے داخلے کریں،شفقت محمودنے کہا کہ سکول سے باہر بچوں کو داخلہ دلانے کے بعد انہیں سکول میں رکھنا ہمارے اساتذہ کے لےے بڑا چیلنج ہے ،ان سکولز سے باہر بچوں کو صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہے اس لےے حکومت کے تحت اسلام آباد کے سکولز میں طلبائ کے لیے فوڈ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جہاں پران طلبائ کے لیے دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ پر سکولز کے نام اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولز سے باہر بچوں کے پروگرام میں معاونت کرنے پر دیگرشراکت داروں کے شکرگزار ہیں۔
محمد اویس