اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز کب ہوگا؟ حکومت نے اعلان کر دیا

0
39

اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز کب ہوگا؟ حکومت نے اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال اگست سے اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا،

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو قومی نصاب کے مطابق کسی بھی نصابی کتاب کو استعمال کرنے کا اختیار ہے،کتاب کو استعمال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت سے این او سی لینا لازم ہوگا،

قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے وزراءیکم فروری سے تعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں ، کورونا وائرس کے باعث تعلیم کا بہت نقصان ہواہے ۔کہیں دہائیوں سے بولی لگتی ہے اورسینیٹ نشستیں خریدی جاتی ہیں، اصولوں کوسمجھتے ہیں ،ہرکام اصولوں پرکرتے ہیں، ہماری خواہش ہے سینیٹ انتخابات میں شفافیت نظرآئے، ن لیگ کوجب آئینہ دکھایاجاتاہے توان کواپناچہرہ نظرآتاہے،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی جامعات کے انتظامی امور، تدریسی عمل کے معیار، مالی امور میں شفافیت، میرٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر اجلاس ہوا

وزیر اعظم نے جامعات میں انتظامی عہدوں پر ماہر اور تجربہ کار عہدیداروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ جامعات کے سربراہوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کے حوالے سے ایک متوازن اور موثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ جامعات میں اعلی تعلیمی ماحول کی فراہمی ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بھی نمایاں بہتری لائی جا سکے۔

Leave a reply