سکولوں میں فیس کی کمی صرف اعلان، نوٹفکیشن نہ ہو سکا،پرائیویٹ سکولز کا زبانی احکامات ماننے سے انکار

0
45

سکولوں میں فیس کی کمی صرف اعلان، نوٹفکیشن نہ ہو سکا،پرائیویٹ سکولز کا زبانی احکامات ماننے سے انکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکولوں میں فیس کی کمی کے احکامات تعلیمی اداروں نےماننے س انکار کر دیا اور عدالت جانے کا اعلان کر دیا

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید حیدرعلی اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے فیسوں میں کمی کے سرکاری حکم کے حوالے سے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ اسکول فیسوں کا معاملہ بہت حساس ہے،سندھ میں نجی اسکولز 33 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ نجی اسکولز پہلے ہی 10 فیصد مفت تعلیم دے رہے ہیں، اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کر سکتے، نجی اسکولوں میں 20 فیصد کمی کاحکم عدالت میں چیلنج کریں گے۔

کاشف مرزاکا کہنا تھا کہ اسکولز فیسوں میں 20 فیصد کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ قانون سے متصادم ہے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں. اس فیصلے کو واپس لیا جائے، ابھی تک حکومت نے کوئی نوٹفکیشن جاری نہیں کیا، صرف زبانی احکامات جاری کئے ہیں جس کو مسترد کرتے ہیں، کرونا کے لئے ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے ،سکولوں کو قرنطینہ سنٹر بنایا جائے، اساتذہ رضاکارانہ طور پر کام کرین گے.

واضح رہے کہ وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایات پر محکمۂ تعلیم کے ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔

پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ جب تک والدین کو کم فیس والا واؤچر نہ ملے آپ کو فیس جمع کروانے کی بالکل ضرورت نہیں. اگر کوئی سکول فیس کم نہیں کرتا تو آپ ہمیں اس بارے میں اطلاع دیں تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا.

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے سکولوں میں 2 ماہ کے لئے فیسوں کی کمی کا اعلا ن کیا تھا.

Leave a reply