باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور کے بخشی خانے میں فائرنگ،متعدد قیدی زخمی ہو گئے
ریسکیو حکام کے مطابق 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد عدالت سیشن کورٹ پیشی کے لیے آئے تھے
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
اطلاعات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دونوں سگے بھائی ریاست اور بلال قتل کے کیس میں پیش ہونے آئے تھے،ملزم کفیل جو مقدمہ کا مدعی ہے نے فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا
آئی جی پنجاب انعام غنی نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے
واضح رہے کہ عدالتوں میں پیشی کے دوران فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی لاہور میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں،لاہور پولیس نے ضلع کچہری کے باہر سے مسلح ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا، عدالتوں میں اسلحہ کے ساتھ چلے جانا سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے،
عدالتوں کے باہر ناقص سیکورٹی کی صورتحال سے نہ صرف عدالتوں میں آنے والے بلکہ عام شہریوں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے پولیس سیکورٹی کا نظام درست کرے تا کہ شہری بلا خوف و خطر عدالتوں میں آ سکیں.