ایس سی او اجلاس، غیر ملکی صحافیوں کے لئے میڈیا گیلری قائم

sco media

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں کل سے شروع ہو رہا ہے

اجلاس کی تیاریاں و انتظامات مکمل ہیں، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اجلاس میں مقامی و غیر ملکی میڈیا کے نمائندے بھی کوریج کے لئے آئیں گے جس کے لئے الگ سے میڈیا گیلری بنائی گئی ہیں، جس میں کوریج کے لئے صحافیوں کو تمام سہولیات مہیا ہوں گی، میڈیا گیلری میں انٹرنیٹ، وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہو گی وہیں بڑی ایل ای ڈیز بھی لگائی گئی ہیں، مہمان صحافیوں کی ضیافت کے لئے بھی انتظام کیا جائے گا،میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں کمپیوٹر لیب، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، ڈیجیٹل سٹوڈیو، پوڈ کاسٹ سٹوڈیو، میڈیا لائبریری، کانفرنس روم سمیت جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں،میڈیا فیسلی ٹیشن سینٹر میں انتظامات پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کئے گئے ہیں

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1845726732482965927

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے بنائی گئی خصوصی میڈیا گیلری کا دورہ کیا، اس موقع پر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 15-16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کی کوریج کرنے والے غیر ملکی میڈیا کے لیے سہولت مرکز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ایس سی او کے دوران ہر کسی کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں

دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نےشہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے روٹس کو حتمی دیدی صبح سے دوپہر کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک روک دی جائے گی.دوپہر اور رات کے اوقات میں سری نگر ہائی وے پر ٹریفک روک دی جائے گی.شہریوں سے کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں.شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کے فراہم کردہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں. اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4 کو سنتے رہیں یا 15 پر رابطہ کریں.اسلام آباد کے شہری کامیاب ایس سی او کے انعقاد میں ٹریفک پولیس سے تعاون کریں،

ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟

ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ

پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے

شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن

Comments are closed.