وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، ایس سی او اجلاس کے دوران اسلام آباد کے سرینہ چوک پر ایف سی وردیوں میں ملبوس دہشت گردوں نے خودکش حملے کرنے کی کوشش کی تھی۔ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ چھ دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی بی اور سی ٹی ڈی نے راولپنڈی کے ایک گنجان آباد علاقے میں مشترکہ آپریشن کر کے چھ افراد کو حراست میں لیا، جن میں سے اکثریت کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔ آئی بی کو 14 اکتوبر کو دہشت گردوں کی جانب سے ایس سی او اجلاس کے دوران اسلام آباد میں متعدد خودکش حملوں کی اطلاع ملی تھی۔ ملزمان نے جنوبی پنجاب کا روٹ استعمال کیا تھا اور ان کے ساتھی نے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹول پلازہ کے قریب گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو اڑا لیا۔ ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کی شناخت جہانزیب عرف حسین کے طور پر کی گئی ہے۔
ایس سی او اجلاس میں چین، روس اور بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے موجود تھے۔ حملے کو ناکام بنانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی بی اور سی ٹی ڈی کو مبارکباد دی۔ تاہم، آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل طارق محمود نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پر حراست میں لیے گئے ایف سی جوان کا سیکیورٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا، حراست میں لیا گیا ایف سی جوان ایس سی او کانفرنس کی سیکیورٹی پر تعینات نہیں تھا،ایف سی کے ایک جوان سے ابتدائی تفتیش کی گئی تھی جو اس کے بھائی سے متعلق تھی، ابتدائی تفتیش کے بعد ایف سی کے جوان کو ریلیز کر دیا گیا تھا۔
پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک
آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم
بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب
ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا
ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل
مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب
مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ