ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

بھارتی وزیر خارجہ کا اسلام آباد میں کس نے کیا استقبال؟
indian fm

اسلام آباد، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے ،
بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، بھارتی وزیر خارجہ کی کسی پاکستانی حکام سے ملاقات شیڈول نہیں ہے، بھارتی وزیر خارجہ کا طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا، جہاں پاکستانی حکام اور بھارتی سفارتخانے کے حکام نے انکا استقبال کیا، اس سے پہلے کرغزستان کے وزیر اعظم بھی اس اجلاس میں شریک ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں.

بھارت، پاکستان کا باہمی میٹنگ کا کوئی ارادہ نہیں،پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایس سی او سمٹ میں نہ تو بھارت اور نہ ہی پاکستان نے دو طرفہ ملاقات کی درخواست کی ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس سی او اجلاس میں شریک ہوں گے اور اپنا مؤقف پیش کریں گے،

قبل ازیں بھارتی وزیر خارجہ بھارت میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہہ چکے ہیں کہ میں صرف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے پاکستان جا رہا ہوں،یہ دورہ کثیرالجہتی ہوگا،میں وہاں ہندوستان پاکستان تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں،

واضح رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس میں میزبان پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیکتینوف، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شریک ہوں گے، ایس سی او اجلاس میں کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین ڑاپاروف اکیل بیک، ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی شرکت کریں گے،ایس سی او سربراہی اجلاس میں منگولیا مبصرکے طور پر شرکت کررہا ہے جس کی نمائندگی منگولیا کے وزیراعظم کررہے ہیں، ترکمانستان کی بطور مہمان خصوصی نمائندگی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد مریدوف کررہے ہیں۔

ایس سی او اجلاس کے دیگر مہمانوں میں ایس سی او کے سکرٹری جنرل جانگ منگ، ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ایس سی او ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر رسلان مرزائیف، بورڈ آف ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ اور کونسل آف ایس سی او انٹربینک یونین کے چیئرمین مارات ییلی بائیف شامل ہیں,ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی سربراہان کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا ، وزیراعظم شہبازشریف آج مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،

آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟

ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ

پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے

شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن

Comments are closed.