کرغزستان کے وزیراعظم زاپاروف اکیل بیک شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے اجلاس کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں
نور خان ایئر بیس پر وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس اہم کانفرنس میں کرغزستان کی شرکت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔کرغزستان کے وزیراعظم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے تو روایتی انداز میں انکا بھر پور استقبال کیا گیا، ایئر پورٹ پر بچوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے، بعد ازاں کرغزستان کے وزیراعظم کو شدید سخت سیکورٹی میں ہوٹل لایا گیا، کرغزستان کے وزیراعظم ایس سی او سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے.
ایس سی او اجلاس،بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو پاکستان پہنچ گئے ہیں،اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا
ایس سی او اجلاس،ڈپٹی چیئرمین برائے کابینہ ترکمانستان راشد مریدوف پاکستان پہنچ گئے ہیں،پاکستان آمد پر وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے معزز مہمان کا استقبال کیا.
ایس سی او اجلاس،وزیراعظم تاجکستان کوخیر رسول زودہ پاکستان پہنچ گئے ہیں،اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر وزیر تجارت جام کمال خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا
ایس سی او اجلاس،قازقستان کےوزیراعظم اولژاس بیک تنوف پاکستان پہنچ گئے ہیں،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے،
واضح رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس میں میزبان پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیکتینوف، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شریک ہوں گے، ایس سی او اجلاس میں کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین ڑاپاروف اکیل بیک، ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی شرکت کریں گے،ایس سی او سربراہی اجلاس میں منگولیا مبصرکے طور پر شرکت کررہا ہے جس کی نمائندگی منگولیا کے وزیراعظم کررہے ہیں، ترکمانستان کی بطور مہمان خصوصی نمائندگی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد مریدوف کررہے ہیں۔
ایس سی او اجلاس کے دیگر مہمانوں میں ایس سی او کے سکرٹری جنرل جانگ منگ، ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ایس سی او ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر رسلان مرزائیف، بورڈ آف ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ اور کونسل آف ایس سی او انٹربینک یونین کے چیئرمین مارات ییلی بائیف شامل ہیں,ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی سربراہان کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا ، وزیراعظم شہبازشریف آج مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،
آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟
ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات
"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان
پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے
شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن