ایس سی او اجلاس،پاکستان کا اعزاز،تجاویز منظورکی گئیں،اسحاق ڈار

ishaq dar sco

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا،ایس سی او اجلاس میں پائیداری ترقی کیلئے متعدد تجاویز منظور کی گئیں،

اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل ایس سی او کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، 23 ویں ایس سی او سربراہی اجلاس کا انعقاد پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے، وہ تمام برادر ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی، ہم ان ممالک کے اجلاس میں مثبت کردار ادا کرنے کو سراہتے ہیں،گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے اجلاس کے صدر کے طور پر علاقائی تعاون کو فروغ دینے، ماحولیاتی تحفظ، غربت کے خاتمے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے جیسے اقدامات کئے،پاکستان نے تمام رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے علاقائی ترقی میں پائیدار کردار ادا کرنے کے لئے فعال کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں ایس سی او کے متعلقہ فورمز نے تعاون کے نئے شعبوں پر کام کرنے کے لئے اتفاق کیا ہے، ان شعبوں میں معاشی ترقی کے لئے اور معیشت کے فروغ کے لئے فریم ورک طے کرنے کے حوالے سے نئے شعبوں کا قیام عمل میں لانا ہے، تمام سربراہان مملکت نے اجلاس میں شنگھائی سپرٹ کے جذبے کا اعادہ کیا ہے، اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپنے بیان میں واضح طور پر پاکستان کی جانب سے ایس سی او کے چارٹر میں درج مقاصد کو حاصل کرنے کا اعادہ کیا، اجلاس کے مشترکہ اعلامیے پر سربراہان نے دستخط کیے ہیں جس میں سربراہان نے گرین ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل اکانومی، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں رکن ممالک کے استعداد کار بڑھانے پر زور دیا ہے،ایس سی او اجلاس میں آج ہونے والے فیصلوں میں 2025 کے اجلاس کے لئے بجٹ اور دو مستقل باڈیز ایس سی او سیکرٹریٹ اور ریجنل اینٹی ٹیررازم سٹرکچر کے لئے انسانی وسائل فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے، آج کے اجلاس میں ایس سی او ممالک کے درمیان باہمی عزت و احترام سے بہتر اور پائیدار مستقبل کے لئے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔

ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف

ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم

Comments are closed.