ایس سی او اجلاس،وزیراعظم تاجکستان کوخیر رسول زودہ پاکستان پہنچ گئے ہیں،اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر وزیر تجارت جام کمال خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا
تاجکستان کے وزیراعظم کوخیر رسول زودہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں تاجکستان کی فعال اور تعمیری شرکت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ برادر ممالک اور علاقائی شراکت داروں کی حیثیت سے تاجکستان اور پاکستان دوستی اور تعاون کے پائیدار بندھن میں شریک ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس سال کے اوائل میں جولائی میں دوشنبہ کے اپنے نتیجہ خیز دورے کو یاد کیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں قریبی تعاون اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہیے۔
تاجک وزیراعظم نے ایس سی او چیئر کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے ایس سی او سی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے اور ایس سی او کے مندوبین کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں، تاجک وزیراعظم نے تاجکستان کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی،تاجکستان کے وزیراعظم کا ایس سی او سربراہی اجلاس میں پاکستان آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے،ایس سی او اجلاس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے، اجلاس میں پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے وزرا اعظم شریک ہوں گے، چین اور کرغزستان کے وزرا اعظم پاکستان پہنچ چکے ہیں، اجلاس میں دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شریک ہوں گی،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی ایس سی او جلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ چکے ہیں،
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات
پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج
چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم
آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان