شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کا انتظامات کا جائزہ

Prime Minister @CMShehbaz visiting Jinnah Convention Centre to review preparations for the upcoming SCO Head of the Governments Summit in Islamabad on 12 October 2024.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا ہے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو چیئرمین سی ڈی اے، وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہاںِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا.

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسلز کی جا رہی ہیں ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ پلان کے مطابق روٹ لگائے جائیں گے ،چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہیکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں . ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4 کو سنتے رہیں یا پکار 15 پر رابطہ کریں ،کامیاب ایس سی او کے انعقاد میں ہمارے معاون بنیں ،

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں افغانستان شامل نہیں ہو گا۔

ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں چین، روس، بھارت، وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پاکستان کے لیے سفارتی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس میں خطے کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں اقتصادی ترقی، سکیورٹی تعاون اور علاقائی استحکام کے امور شامل ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کانفرنس کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گے۔ سڑکوں پر گشت، داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس، اور اہم مقامات پر سکیورٹی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔اس کانفرنس میں بھارت کی شرکت بھی عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں کشیدگی رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی نمائندے کی شرکت کی تصدیق کی جا چکی ہے، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

Comments are closed.