ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

sco

کنونشن سنٹراسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے

ایس سی او سربراہ اجلاس ، رکن ملکوں کے درمیان8 دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں،ایس سی او ملکوں کے سربراہان نے 23 ویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کر دیئے گئے ہیں،رکن ملکوں کے رہنماؤں کی تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی گئی ہے،سربراہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویز پر دستخط کئے گئے ہیں،رکن ملکوں کے انسداد دہشتگردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق دستاویز پر دستخط کئے گئے ہیں،شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا گیا ہے،رکن ملکوں کے سربراہوں نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ کی دستاویز پر دستخط کر دیئے،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی صدارت روس کے سپردکی گئی ہے،وزیراعظم محمدشہبازشریف نے روس کو تنظیم کی صدارت ملنے پر مبارکباد دی ہے،ایس سی او سربراہان کاآئندہ اجلاس کی 2025 میں روس میزبانی کرے گا

عالمی برادری غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی اپنی ذمہ داری نبھائے،وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے
عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی اپنی ذمہ داری نبھائے،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کاقیام ضروری ہے، پاکستان خطے کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہم غزہ میں حالیہ جاری نسل کشی کو نظر انداز نہیں کرسکتے، عالمی برادری کو بربریت روکنے کےلئے اقدامات کرناہوں گے،غزہ میں جارحیت ایک المیہ ہے، وہاں پر فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت ہے،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کی سرحدیں 1967 سے قبل کی بنیا د پرہوں اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کونسل کا 23 واں اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ہے جس میں رکن ممالک نے اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر اور پائیدار مستقبل کے لئے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا ،ایس سی او کے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کے عزم کااعادہ کرتےہیں، ہمیں اپنے باہمی تعلقات کو سیاسی اختلافات اور تقسیم سے بالاتر رکھتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کو حل کرنے اور ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر اپنے عوام کے باہمی مفاد ، ترقی اور استحکام کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

واضح رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاحی خطاب کیا ہے،اجلاس میں چین، روس سمیت دیگر رکن ممالک کے وزرا اعظم شریک ہیں،قبل ازیں گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کے پہلے دن سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں آنے والے سربراہان مملکت سمیت بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سمیت غیر ملکی شخصیات کا خیرمقدم کیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بھی استقبال کیا اور ان سے مصافحہ کیا تھا۔ بعد ازاں، شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، بیلاروس، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان کے رہنماؤں نے ملاقات کی تھی، جس کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں قریبی اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

Comments are closed.