ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

naqvi

اسلام آباد۔ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اسلام آباد شہر کا دورہ کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نےڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کا تفصیلی معائنہ کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے تزئین و آرائش اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔پورے اسلام آباد خصوصا وی وی آئی پی روٹس اور ریڈ زون کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےروٹس پر تجاوزات کو ہٹانے کاحکم دیا اور کہا کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا۔ایس سی او سربراہی کانفرنس کے شایان شان انتظامات کئے جائیں گے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو تزئین و آرائش اور صفائی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں،کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تعمیراتی کاموں کے متعلق آگاہ کیا،وفاقی سیکرٹری داخلہ، اسلام اباد کے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے ۔ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

دوسری جانب ایس سی او اجلاس کے دوران غیرملکی سفارتکاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے متعلق دفترِ خارجہ نے غیرملکی سفارتکاروں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے، حکومت نے اجلاس کے معززین اور مندوبین کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، ایس سی او اجلاس کے دوران تمام سفارت کار اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے پر غور کریں، غیرملکی سفارت کار اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھیں، غیرملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کریں، وزارت خارجہ ایس سی او اجلاس کامیاب بنانے میں سفارتی مشنز کے تعاون کا خواہاں ہے۔

ایس سی او کانفرس کی تیاری کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے،جڑواں شہروں میں پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں،پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے شیورٹی بانڈز بھی طلب کر لیے ہیں،جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں چین، روس، بھارت، وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پاکستان کے لیے سفارتی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس میں خطے کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں اقتصادی ترقی، سکیورٹی تعاون اور علاقائی استحکام کے امور شامل ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کانفرنس کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گے۔ سڑکوں پر گشت، داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس، اور اہم مقامات پر سکیورٹی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔اس کانفرنس میں بھارت کی شرکت بھی عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں کشیدگی رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم یا ان کے نمائندے کی شرکت کی تصدیق کی جا چکی ہے، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

Comments are closed.