شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ بولنے کی اجازت مانگی لیکن چینی وزیر نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔
اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو، جعفر ایکسپریس حملے اور بلوچستان میں بھارتی کردار کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے ان کے خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے دوبارہ خطاب کی اجازت مانگی تاکہ پاکستانی الزامات کا جواب دیا جا سکے، مگر چینی وزیر نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے میں کشمیر اور بلوچستان کا ذکر بھی موجود تھا، جس پر 9 میں سے 8 ممالک متفق تھے، تاہم بھارت نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا اجلاس میں بھارت کی تنہائی واضح ہو گئی ہے، اور پاکستان کے مؤقف کو کئی ممالک کی جانب سے حمایت ملی۔
سیالکوٹ: یوسی کھروٹہ سیداں نمبر 44 میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے عہدیداران کا انتخاب
ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو عالمی سطح پر نیچا دکھایا جائے،اسحاق ڈار
ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا








