بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس،پاکستان کا آن لائن شرکت کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی: ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان ورچوئل شرکت کرے گا پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف کریں گے وزرائے دفاع کا اجلاس 27 اور 28 کو بھارتی شہر نئی دہلی میں ہوگا-
بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار
بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کا موجودہ صدر ہونے کی حیثیت سے اس سال علاقائی فورم کے کئی ایونٹس کی میزبانی کرے گا، بھارت نے اس سال مئی میں گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔
بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی بھی میزبانی کرے گاشنگھائی ممالک کی اس تنظیم میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔
چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی طبیعت ناساز،بینچ ڈی لسٹ
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے بھارت جائیں گےدفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائےخارجہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گےپاکستان کے وزیر خارجہ کی بھارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے ساتھ کمٹمنٹ اور بلاول بھٹو زرداری کا دورہ بھارت پاکستان کی خطے کے لیے ترجیحات کا عکاس ہےبلاول بھٹو زرداری بھارت کے دورے میں ایس سی او شیڈول کے مطابق ملاقاتیں بھی کریں گے۔
شہبازگل نےنادراسے114 فوجی افسران کاخاندانی ڈیٹاحاصل کرکےجعلی اکاؤنٹس بنائے،جرنلسٹ اعزازسید کےانکشافات
بھارت نے پاکستان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا تھا کہ مناسب وقت میں اس دعوت نامے کا جواب دیا جائے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 12 سال بعد یہ پہلا دورہ بھارت ہوگا۔