شنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے،جاوید لطیف

پاکستانی قوم کو گنڈا پور کی واپسی کا ڈرامہ بتانا ہوگا۔
javeed

لاہور: مسلم لیگ نے کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ شنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی: ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی ہے نہ پالیسی ساز اور نہ ملکی سلامتی کے ادارے اس پر بول رہے ہیں، ملک میں سلامتی سے کھیلے جانے والا کھیل کس انجام تک پہنچایا جا رہا ہےشنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے، ہم نے کبھی اپنے احتجاج میں بھارتی وزیر خارجہ، امریکا، اسرائیل اور آج کے لوگوں کی طرز پر آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے علی امین گنڈا پور کو کے پی تک کیسے لایا گیا، آٹھ ماہ میں اربوں روپے کے پی کا پیسہ دہشت گردی پر خرچ کر دیا گیا، کے پی ہاؤس میں اسلحہ سمیت دہشت گرد افغانی دیکھے گئے، ایجنسیاں یا ادارے نہیں بول رہے لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے پاکستانی قوم کو گنڈا پور کی واپسی کا ڈرامہ بتانا ہوگا۔

ملک کا نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرے کی زد

لیگی رہنما نے کہا کہ کون ہے جو بانی پی ٹی آئی کو بچا رہا ہے، آٹھ ماہ ہوگئے ہیں لیکن وہی روش اور وہی طریقہ کار علی امین گنڈا پور نے شروع کیا ہے بلوچستان میں ٹی ٹی پی جو کر رہی کیا وہ کے پی حکومت ہی کر رہی ہے، بلوائی کہتے جو بانی کہے گا تو وہی کریں اور اگر بات کرنی ہے تو اس سے کریں، اگر عمران خان خان کی طرح علی امین گنڈا پور کو بچانے والے طاقتور ہیں اور چھڑوانے کےلیے دباؤ ڈالا جا رہا تو قوم کو بتا دیں، پی ٹی آئی کے لیے اداروں کا رویہ کچھ اور عام جماعتوں کے لیے کچھ ہے۔

عمران خان کی بہنوں سے کیا”برآمد ” ہوا؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا

Comments are closed.