شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کا اہم اجلاس آج چین کے شہر تیانجن میں شروع ہو گا، جو 14 سے 16 جولائی تک جاری رہے گا۔ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان، بھارت سمیت ایس سی او کے تمام رکن ممالک شرکت کریں گے، جبکہ بیلاروس کے وزیر خارجہ پہلی مرتبہ رکن ملک کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ کونسل آف فارن منسٹرز ایس سی او کا تیسرا اعلیٰ ترین فورم ہے جو تنظیم کی خارجہ اور سلامتی پالیسیوں سمیت عالمی امور پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔فورم میں اجلاس کے دوران اعلامیے، بیانات اور اہم پالیسی دستاویزات کی منظوری دی جاتی ہے، جنہیں بعد ازاں ایس سی او کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جاتا ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق سی ایچ ایس کا آئندہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر 2025ء تک تیانجن، چین میں ہی منعقد ہو گا۔اس موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مختلف رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعلقات اور علاقائی تعاون کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

میر واعظ عمر فاروق کا شہداء کو خراجِ عقیدت،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکرٹ سروس کی ’ناقابل معافی‘ ناکامی

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، ایک دن میں مزید 50 فلسطینی شہید

ملک بھر میں مختلف ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق، 44 زخمی

Shares: