سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں محکمۂ ٹرانسپورٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں خواتین کو نجی کمپنی کے تعاون سے اسکوٹی چلانے کی تربیت دی جائے گی، جبکہ ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کو مفت ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں سندھ کے مزید تین اضلاع میں پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو بڑھانے اور یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے "تاج حیدر پل” کو عوام کے لیے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ گلشنِ معمار سے ٹاور تک 15 الیکٹرک بسوں پر مشتمل نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور، شکارپور اور نوشہرو فیروز میں 20 نئی بسیں چلائی جائیں گی، جبکہ ڈبل ڈیکر اور ای وی بسوں کی نئی کھیپ بھی جلد کراچی پہنچے گی۔سندھ کے سینئر وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ دسمبر میں ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا، جس کے ابتدائی مرحلے میں 30 "پنک ای وی ٹیکسیوں” کے لیے خواتین ڈرائیورز کو تربیت دی جائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنک اسکوٹی پروگرام سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی اور خود مختاری کے مواقع حاصل ہوں گے

پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے حمایت یافتہ ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کر دیا

Shares: