برطانیہ کے شمالی علاقوں، خصوصاً اسکاٹ لینڈ، نیو کاسل اور نارتھ یارکشائر میں آنے والے شدید طوفان فلورس نے نظامِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان فلورس کو حالیہ برسوں کا سب سے تباہ کن گرمیوں کا طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔شمالی اسکاٹ لینڈ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جبکہ آمدورفت کا نظام مکمل درہم برہم ہو چکا ہے،طوفان کے باعث 70 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ہزاروں افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔کئی پروازیں اور ٹرینیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔
حکام کے مطابق موسمی حالات مزید خراب ہونے کا امکان ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے.ایمرجنسی سروسز اور مقامی ادارے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
بذریعہ سڑک ایران جانے پر پابندی، خواجہ آصف کا وضاحتی بیان
این ڈی ایم اے کا الرٹ،دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ
مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے رابطہ، کزن کے انتقال پر تعزیت